راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت نے 2 مجرمان کو موت کی سزائیں سنا دیں، مجرمان کو مجموعی طور پر سزائے موت اور 8 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مجرم محمد الیاس کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم نثار علی کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرمان نے سابقہ دشمنی پر باہم صلاح مشورہ ہو کر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ جون 2020 تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، سنگین مقدمہ میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔




























