نامور امریکی تھیٹر ہدایتکار رابرٹ ولسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0
102
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ٹیکساس – معروف امریکی تھیٹر اور اوپرا ہدایتکار رابرٹ ولسن اب ہم میں نہیں رہے۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے منیجر نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ رابرٹ ولسن ایک مختصر لیکن شدید بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے۔

رابرٹ ولسن کے نمایاں اسٹیج ڈراموں میں ’’آئن اسٹائن آن دا بیچ‘‘، ’’بلیک رائیڈر‘‘ اور ’’ڈیف مین گلینس‘‘ شامل ہیں، جو ان کی منفرد تخلیقی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

ویکو، ٹیکساس میں پیدا ہونے والے ولسن کو دنیا بھر میں تھیٹر اور بصری فنون کا ایک انوکھا فنکار مانا جاتا تھا۔ ان کے تھیٹر پروڈکشنز میں رقص، حرکات، مجسمہ سازی اور موسیقی جیسے مختلف فنون کو غیر روایتی انداز میں یکجا کیا جاتا تھا، جو نہ صرف دلکش مناظر تخلیق کرتے بلکہ جذباتی گہرائی سے بھی بھرپور ہوتے تھے۔

رابرٹ ولسن کی تخلیقات کو عالمی سطح پر ناظرین اور تنقید نگاروں نے بہت سراہا، اور ان کا شمار جدید تھیٹر کے اہم ترین وژنری ہدایتکاروں میں ہوتا ہے۔

سورس اردو پوائنٹ