سیلاب متاثرین کو 17 لاکھ 33 ہزار لیٹر صاف پانی فراہم، محکمہ ہاؤسنگ

0
71
pakalerts.pk
pakalerts.pk

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو جراثیم سے پاک اور صحت بخش صاف پانی فراہم کرنے کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق اب تک پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی جانب سے 17 لاکھ 33 ہزار لیٹر پانی فراہم کیا جا چکا ہے، جس سے 5 لاکھ 77 ہزار 667 متاثرین مستفید ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ صرف گزشتہ روز ہی 1 لاکھ 55 ہزار 900 لیٹر پانی سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے محفوظ اور صحت بخش پانی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب صاف پانی اتھارٹی مشترکہ طور پر ریلیف آپریشن میں سرگرم عمل ہیں، اور متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔