سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

0
60
pakalerts.pk
pakalerts.pk

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شدید علالت کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے

 سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شدید علالت کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور سینیٹ آف پاکستان کے رکن عرفان صدیقی پیر کی شب کو انتقال کر گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر بھی تھے۔اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں گزشتہ 2 ہفتوں سے زیر علاج تھے۔ ان کی حالت تشویش ناک تھی، اسی باعث وہ پیر کے روز 27 ویں ترمیم کیلئے ووٹنگ میں بھی حصہ نہ لے سکے۔ اہل خانہ کے مطابق عرفان صدیقی کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں کی جائے گی۔ وزیر اعظم، صدر مملکت سمیت اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔