جمعرات کو ہونے والی مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعظم تھے۔ تقریب میں علاقائی لباس پہنے ننھے بچوں نے وزیرِاعظم کو پھول پیش کیے اور انہوں نے بچوں سے محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سائرن بجائے گئے اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
وزیرِاعظم نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور مادرِوطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہدا کی بلندیِ درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سردار محمد یوسف، پروفیسر احسن اقبال، محمد حنیف عباسی سمیت بڑی تعداد میں ارکانِ اسمبلی اور شہری شریک ہوئے۔
سورس اردو پوائنٹ




























