چیف جسٹس کا ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کی سیکورٹی کے لیے اہم فیصلہ

0
87
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

اسلام آباد (11 ستمبر 2025): چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیواؤں کے لیے خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی وزارتِ داخلہ کو باقاعدہ خط ارسال کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے ریٹائر ہونے والے ہر جج اور ان کی بیوہ کو تین تین پولیس اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی اسکواڈ فراہم کیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کے ماتحت ہوں گے اور ان کی ذمہ داری صرف ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہوگی۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ادارے فوری اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کا مقصد ریٹائرڈ ججز اور ان کے اہلِ خانہ کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی پرامن طریقے سے گزار سکیں۔