تحصیل مٹہ، سوات کے علاقے درشخیلہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما ساجد علی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، ساجد علی اپنی کار میں سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی درشخیلہ کے قریب ایک پک اپ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر انہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
سورس اردو پوائنٹ




























