تھانہ بنی پولیس کی ایک کارروائی کے دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،زیر حراست شخص نے 15 پر کال کی کہ 4 افراد گن پوائنٹ پر اس سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، بنی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی،تحقیقات پر معاملہ مابین فریقین لین دین کا پایا گیا،موٹر سائیکل سنیچنگ کا کوئی وقوعہ سرزد ہونا نہ پایا گیا،بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔




























