ٹوبہ ٹیک سنگھ: 2 کمسن بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، ماں قاتل نکلی

0
96
pakalerts.pk
pakalerts.pk

لاہور (3 اکتوبر 2025) — پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 48 روز قبل دو کمسن بہنوں کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بچیوں کی موت حادثہ نہیں بلکہ ان کی اپنی ماں کے ہاتھوں قتل تھی۔

ماں نے ہی بیٹیوں کو قتل کیا

ڈی پی او عبادت نثار کے مطابق گرفتار ملزمہ یاسمین نے اپنے ابتدائی بیان میں واقعے کو بجلی کا کرنٹ لگنے کا حادثہ ظاہر کیا تھا۔ تاہم تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنی دونوں بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کیا۔

14 اگست کو 7 سالہ امان فاطمہ اور 4 سالہ دعا فاطمہ کی لاشیں گھر سے ملی تھیں اور اہلِ خانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئیں۔

اس سے پہلے بھی ایسا واقعہ

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ماں نے اپنی ہی معصوم بیٹیوں کو جان سے مارا ہو۔ اس سے قبل لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں بھی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جہاں علینہ نامی خاتون نے 3 سالہ حریم کو تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

مقدمے کے مطابق مقتولہ کے والد سفیان نے بتایا کہ اس کی دوسری بیوی علینہ اکثر بچوں پر تشدد کرتی تھی۔ ایک روز جب وہ 3 سالہ حریم کو شدید مار رہی تھی، بچی کی حالت بگڑ گئی اور اسپتال میں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔