اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی

0
87
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

نیویارک (28 اگست 2025): اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے۔

یو این ترجمان کی وضاحت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ رقم یو این کے ہنگامی امدادی فنڈ سے فراہم کی گئی ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

تباہ کاریاں اور نقصانات

ترجمان کے مطابق صرف گزشتہ 10 دن میں بارشوں اور سیلاب سے 400 افراد جاں بحق اور 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 20 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

مقامی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے نتیجے میں اب تک 798 اموات اور ایک ہزار سے زائد زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔

متاثرین کی فوری ضروریات

اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے۔ متاثرین کو:

پناہ گاہوں،

  • نقد معاونت،
  • طبی امداد،
  • پینے کے صاف پانی،
  • حفظان صحت کے سامان

کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خاص طور پر خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات ناگزیر ہیں۔

ستقبل کے خدشات

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔