وزیر اعظم کا فیلڈ مارشل کیلئے مبارکباد کا پیغام

0
52
pakalerts.pk
pakalerts.pk

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے اور ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

 وزیر اعظم کا فیلڈ مارشل کیلئے مبارکباد کا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکۂ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور ہمارے عالمی عزت میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکۂ حق میں شاندار پیشہ ورانہ کا صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کیے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے اور ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ اس سے قبل صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی گئی تھی ۔دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دیے جانے کے بعد فیلڈ مارشل کی اہم گفتگو سامنے آئی ہے۔ ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، چیزیں اب بہتری کی جانب جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی جانب جائے گا۔واضح رہے کہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی سمری کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم کی جانب سے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا، یوں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028 تک تعینات رہیں گے۔