بلاول بھٹو زرداری نے سموگ سے پریشان عوام کو کراچی آنے کا دلچسپ مشورہ دیدیا

0
84
Pakalerts.pk

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سموگ سے متاثرہ شہریوں کو ایک منفرد مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ سے بچنے کے لیے کراچی کا رخ کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) پر اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو نے پاکستان کے بڑے شہروں کی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی ریڈنگ کا چارٹ بھی شیئر کیا، جس میں سموگ سے متاثرہ علاقوں کی فضا میں آلودگی کی خطرناک حدیں واضح کی گئی ہیں۔

بلاول کا یہ بیان ایک طرف لوگوں کو ہلکا پھلکا مشورہ دینے کے لیے تھا تو دوسری طرف اس میں سموگ کے مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کرنے کا مقصد بھی تھا۔ ان کا یہ مشورہ اس وقت آیا جب لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے جس سے لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔