جسٹس منصور علی شاہ کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

0
74

ملک میں بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست جمع کروائی ہے، جس پر نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

ستمبر کے مہینے میں سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے 30 روپے 29 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے 24 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں پیدا کی گئی۔ اسی دوران حکومت نے بجلی کے بلوں میں عائد ہونے والے جرمانوں کی پالیسی میں بھی تبدیلی کی ہے۔ اب مقررہ تاریخ کے بعد بل جمع کروانے پر 5 سے 10 فیصد تک سرچارج عائد کیا جائے گا، جو پہلے 10 فیصد ایل پی ایس (لیٹ پیمنٹ سرچارج) تھا۔

مزید برآں، حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف ختم کرتے ہوئے نیا ٹیرف نافذ کیا ہے، جس کے تحت اکتوبر سے صارفین کو مہنگے ریٹ کے مطابق بجلی کے بل بھیجے جائیں گے۔ مختلف سلیبز میں صارفین کو 9 روپے 93 پیسے سے 29 روپے 21 پیسے فی یونٹ تک کا نیا ٹیرف لاگو کیا گیا ہے۔