جسٹس یحیٰی آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے

0
78
Pakalerts.pk

جسٹس یحییٰ آفریدی کو پاکستان کا نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے 8 ووٹوں کی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام کی منظوری دی، جس کی حمایت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اور ایم کیو ایم نے کی، جبکہ جے یو آئی ف نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تھا۔ تحریک انصاف کے تین اراکین نے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اب وزیر اعظم شہباز شریف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یہ تقرری 26ویں آئینی ترمیم کے تحت عمل میں آئی ہے، جس کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی۔