راولپنڈی پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید تین ریٹائرڈ افسران کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان افسران پر فوجی نظم و ضبط کے خلاف اقدامات کرنے کا الزام ہے۔
اطلاعات کے مطابق، یہ گرفتاریاں ایک وسیع تر تحقیقات کا حصہ ہیں جو کہ ان ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے مخصوص سیاسی مفادات کے تحت مبینہ طور پر عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کے حوالے سے جاری ہیں۔
اس کارروائی کو فوجی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگیوں کے خلاف سخت اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیا یہ مزید گرفتاریوں کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں؟ اس سوال نے ملکی سیاسی اور عسکری حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔




























