ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر منتخب

0
84
Pakalerts.pk

امریکی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس جیت کے ساتھ، ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکی صدر بنے ہیں۔ ڈیموکریٹ امیدوار کمالا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ پیچھے رہیں، اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین نتائج کے مطابق، ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے 186 اور ڈیموکریٹس نے 160 نشستیں جیت لی ہیں۔ سینیٹ میں بھی ریپبلکنز نے اکثریت حاصل کرتے ہوئے 51 نشستیں اپنے نام کیں جبکہ ڈیموکریٹس نے 43 نشستیں جیتیں۔ اہم سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کی کامیابی، جیسے کہ نارتھ کیرولائنا، جارجیا، اور پنسلوینیا، ان کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہیں۔

ریاستی سطح پر بھی ٹرمپ کی کامیابی نمایاں رہی، جیسا کہ انہوں نے انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو، کینٹکی، اوکلوہاما، الباما، جنوبی کیرولائنا، مسی سپی، آرکنساس، اور ویسٹ ورجینیا میں برتری حاصل کی۔ دوسری جانب، کملا ہیرس نے مغربی ریاستوں، جیسے نیومیکسکیو، اوریگن، کولوراڈو، مین، ہوائی، واشنگٹن، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، اور کیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی۔

کملا ہیرس نے نتائج کے بعد خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے اور فتح کا جشن منائیں گے۔