اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لئے گئے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو رہا کر دیا گیا

0
123
pakalerts.pk

آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، اسد قیصر، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر، اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔ انہیں کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا، جس کے بعد یہ سب سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل کے اندر چلے گئے۔

اسد قیصر نے رہائی کے بعد کہا کہ انہیں غیر قانونی طور پر چوکی کی حوالات میں رکھا گیا اور یہ ملاقات کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے اسلام آباد پہنچ کر پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس کارروائی کو فسطائیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام رہنماوں کو تین بجے تک انتظار کرایا گیا، اور جب یہ واپس جانے لگے تو انہیں گاڑیوں سے اتار کر حراست میں لے لیا گیا۔