پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال

0
73
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

لاہور (14 ستمبر 2025): فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور پانی کا بہاؤ معمول پر آ چکا ہے، تاہم دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر 74 ہزار کیوسک، ہیڈ خانکی پر 65 ہزار کیوسک، اور قادر آباد کے مقام پر 60 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ چنیوٹ کے قریب پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیوسک اور ہیڈ تریموں پر 94 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں بھی گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 86 ہزار کیوسک ہے اور وہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ہیڈ اسلام پر 82 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔ جسڑ پر 12 ہزار کیوسک، شاہدرہ پر 11 ہزار کیوسک، ہیڈ بلوکی پر 37 ہزار کیوسک اور ہیڈ سدھنائی پر 40 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔