پیرس میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام

0
144

پیرس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے مرزا آصف جرال کی قیادت میں پیرس میں بھارت کی طرف سے کشمیر کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی غیر قانونی منسوخی پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ مہمان خصوصی سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تقدس پر زور دیتے ہوئے کشمیر پر حکومت پاکستان کی پر عزم پالیسی کا اعادہ کیا۔کشمیری راہنما مزمل ایوب ٹھاکر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ رائے عامہ کو تبدیل کرنے کے لیے وسیع تر کمیونٹی کے ساتھ مشغول رہیں جیسا کہ فلسطینی بیانیہ کے ساتھ کامیابی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ظفر قریشی نے حاضرین کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی تاریخ یاد دلاتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر میں نا امیدی نہیں ہے لہٰذا پاکستانیوں کو ثابت قدم رہنا چاہیے۔

مقررین نے بھارت کے اقدامات کی مذمت کی اور کشمیر کو بھارتی ظلم کے طوق سے آزاد کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مظلوموں اور شہداء کو یاد کرتے ہوئے کشمیر کے منصفانہ مقصد کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ حماد علی ، سرفراز ساہی، چودھری ذوالفقار نگیال، شفیق اصغر خان، مرزا عتیق، مشتاق پاشا، عمران بشیر، ذوالفقار عزیز، حسن میر قادری، سردار مان سنگھ، زاہد نصیحت، حفیظ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔