8 فروری کو بسنت میں قیدی نمبر 804 والی پتنگیں نظر آئیں گی

0
22
pakalerts.pk
pakalerts.pk

پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے رکھی ہے ہم سارا پاکستان بند کریں گے یہ شروعات ہیں، علیمہ خان

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو بسنت میں قیدی نمبر 804 والی پتنگیں نظر آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو تحریک تحفظ آئین نے کال دے رکھی ہے ایک دن ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند کرنے سے ایک بڑا حصہ آپ ڈالیں گےآپ احتجاجا ایک دن سب کچھ بند کر دیںآپ کے بچے اور نسلیں انکی اور غلامی نہیں کر سکتے 8 فروری کو ملک بند کرنے کا اعلان ہوا تھا،لیکن انھوں نے بسنت کا اعلان کر دیاساری پتگیں آئیں گی اور اوپر قیدی 804 لکھا ہو گا ۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ لگتا ہے ہرا اور لال رنگ بھی بین ہو جائےگاکنٹرول کیا ہوا ہے،کہ پتنگ اور دھاگہ ایک جگہ سے ہی خریدنا ہے،لیکن آپ پتنگیں وہاں سے خرید کر مارکر سے اوپر لکھ دیں ہم قیدی نمبر 804 بھی آسمان پر چڑھائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے بسنت پر کسی شخصیت یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ” تقریباً 1000 دن سے جیل میں قید شخص کا خوف، 8 فروری مینڈیٹ پر ڈاکے کا دن ،8 فروری کی یوم سیاہ کے دن کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے بسنت کا پروگرام بنایا لیکن پھر خیال آیا کہ بسنت منانے میں پتنگ پر تصویر سے اس حکومت کی ڈور کٹ سکتی ہے اس لئے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ پتنگ پر تصویر نہیں ہوگی۔یہ ہے خوف،اونچے مسندوں پر براجمان اونچے فصیلوں میں پناہ لئے جعلی حکمرانوں پر طاری خوف۔ یہ بات نوٹ کرلیں کہ 8 فروری کو ہر پتنگ پر تصویر ہوگی اور عین امکان ہے کہ پنجاب حکومت جیل میں بیٹھے قیدی کی تصویر کے ڈر سے اپنا ہی بسنت نوٹیفکیشن منسوخ کردے۔ گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو،آمریت مردہ باد ، جمہوریت زندہ باد۔” واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کے موقع پر پتنگوں پر کسی بھی شخصیت کی تصویر اور سیاسی جماعت کا جھنڈا بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا پرچہ ہوگا۔

اسی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کے دوران 132 گانوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی، جن میں ’نک دا کوکا‘ بھی شامل ہے، پنجاب حکومت نے تھیٹر اور سٹیج پرفارمنسز میں استعمال ہونے والے 132 پنجابی گانوں پر پابندی عائد کی ہے جنہیں غیراخلاقی، فحش اور ذومعنی مواد پر مبنی قرار دیا گیا، بسنت کے دنوں میں یہ پابندی ہر قسم کی سٹیج اور تھیٹر پرفارمنسز پر لاگو ہوگی، جن میں نجی یا کمرشل دونوں شامل ہیں، اس حوالے سے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔