نیوٹاؤن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث شخص گرفتار

0
105
Pakalerts.pk

نیوٹاؤن پولیس کی ایک کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث شخص گرفتار کر لیا گیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوا،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے اشخاص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔