جنوبی افریقہ کو ون ڈے تاریخ کی بدترین شکست، پروٹیز کتنے بڑے مارجن سے ہارے؟

0
63
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ساؤتھمپٹن: جنوبی افریقہ کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب ٹیم انگلینڈ کے خلاف محض 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز اسکور کیے۔ جیکب بیتھل اور جُو روٹ نے شاندار سنچریاں بنا کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا، جبکہ جوز بٹلر اور جیمی اسمتھ نے 62، 62 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی، 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 20 رنز کوربن بوش نے اسکور کیے۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ عادل رشید نے 3 جبکہ برائیڈن کارس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یوں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔