ایپل کا 5 سال بعد بڑا دھماکہ : آئی فون17 کی تقریب رونمائی

0
126
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کیلیفورنیا (9 ستمبر 2025): امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کرا دی، جس کے ساتھ ہی ایپل واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 بھی لانچ کیے گئے۔ یہ ایونٹ "Awe Dropping” کے نام سے منعقد کیا گیا، جہاں ایپل نے پانچ سال بعد اپنے فلیگ شپ آئی فون کو بالکل نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا۔

نئی سیریز میں چار ماڈلز شامل ہیں: آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور منفرد آئی فون 17 ایئر۔

پرو ماڈلز میں نیا بڑا کیمرہ ڈیزائن اور A19 پرو چپ شامل ہے۔
عام آئی فون 17 میں 6.3 انچ اسکرین اور پہلی بار پروموشن فیچر دیا گیا ہے۔
آئی فون 17 ایئر سب سے پتلا فون ہے جس کی موٹائی صرف 5.5 ملی میٹر ہے۔ اس میں سنگل 48 میگا پکسل کیمرا، صرف eSIM سپورٹ اور 2800 mAh بیٹری شامل ہے، جو iOS 26 کی بدولت زیادہ دیر چل سکے گی۔ اس ماڈل کی قیمت بیس اور پرو ماڈلز کے درمیان رکھی گئی ہے۔

ایپل نے پرو ماڈلز کے لیے نیا اورنج کلر بھی متعارف کرایا ہے۔
ایپل واچ الٹرا 3 میں نیا ڈیزائن، بڑی اسکرین، تیز S11 چپ اور 5G سپورٹ شامل ہے۔ واچ سیریز 11 میں زیادہ روشن ڈسپلے تو ہے مگر ڈیزائن پرانا رکھا گیا ہے۔ ایپل واچ SE کو بہتر چپ اور اسکرین کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جسے بچوں کے لیے فون کا متبادل بھی بنایا جا رہا ہے۔

ہیلتھ کے حوالے سے ایپل نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو ہائی بلڈ پریشر ڈٹیکشن کرے گا، یہ فیچر اگلے سال Health+ سروس کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

تین سال بعد ایپل نے نئی ایئرپوڈز پرو 3 بھی متعارف کرائیں ہیں جن میں ہارٹ ریٹ مانیٹر، چھوٹا چارجر کیس اور جدید ترین فیچر لائیو ٹرانسلیشن شامل ہے، جو iOS 26 اور iPods 26 کے ساتھ کام کرے گا۔