دی بیڈز آف بالی وڈ: آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی سیریز کا ٹریلر جاری

0
80
pakalerts.pk
pakalerts.pk

لاہور (9 ستمبر 2025): مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز "دی بیڈز آف بالی وڈ” کا ٹریلر جاری کر دیا۔ یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے، جس کے ذریعے آریان خان باقاعدہ ہدایت کار کے طور پر انٹری دے رہے ہیں۔

کہانی کے مرکزی کردار آسمان سنگھ (لکشا) ہیں، جو بڑے خوابوں کے ساتھ بالی وڈ کو فتح کرنے کی جستجو میں ہیں۔ اس سفر میں ان کے قریبی دوست پرویز (راگھو جوئیل)، منیجر سانیا (انیا سنگھ) اور خاندان کا ساتھ شامل ہے۔ ان کے چچا اوتار (منوج پاہوا) اور والدہ نیتا سنگھ بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

آسمان کو سب سے بڑا امتحان اس وقت درپیش ہوتا ہے جب وہ بالی وڈ کے سپر اسٹار اجے تلوار (بوبی دیول) کے سامنے آتے ہیں اور ساتھ ہی تلوار کی بیٹی کرشمہ (سہیر بمبا) کے مقابل کاسٹ ہوتے ہیں۔ سیریز میں منیش چودھری، رجت بیدی، کرن جوہر، رنویر سنگھ، سارہ علی خان، ایس ایس راجامولی، بادشاہ اور دیشا پٹانی بھی نظر آئیں گے۔

کہانی خواب، خواہش اور انا کے درمیان ٹکراؤ کو اجاگر کرتی ہے، جسے نیٹ فلکس کے مطابق تیز ڈائیلاگز اور بڑے ڈرامائی لمحات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

یہ ویب سیریز 18 ستمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ اس کے اسکرین پلے پر بلال صدیقی اور مناو چوہان نے کام کیا ہے جبکہ بونی جین اور اکشت ورما ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ سیریز کو آریان کی والدہ گوری خان پروڈیوس کر رہی ہیں۔