شریاس ائیر کا انجری کے بعد پہلا بیان آگیا

0
76
pakalerts.pk
pakalerts.pk

صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں، دعاؤں میں یاد رکھنے کا شکریہ، بھارتی نائب کپتان

بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کا انجری کے بعد پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا۔ 

29 سالہ کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ائیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اس وقت صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

مجھے ملنے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے دل سے شکرگزار ہوں، یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں بتایا ہےکہ ائیر کی حالت اب ٹھیک ہے، منگل کو کیے گئے دوبارہ اسکین میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور شریاس صحتیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔ یاد رہے شریاس ائیر25 اکتوبر کو آسٹریلیا کےخلاف سڈنی میں سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں فیلڈنگ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے جہاں کیچ پکڑتے ہوئےان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی۔