صدرِ مملکت نے اختر منیر کو ایف پی ایس سی کا رکن مقرر کر دیا

0
114
pakalerts
pakalerts

اسلام آباد (12 ستمبر 2025): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کا رکن مقرر کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 242 اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 کی متعلقہ شقوں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اختر منیر، جو انفارمیشن گروپ کے گریڈ-21 سے ریٹائرڈ افسر ہیں، کو تین سال کے لیے یا 65 برس کی عمر تک (جو بھی مدت پہلے پوری ہو) ایف پی ایس سی کا رکن تعینات کیا گیا ہے۔