ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

0
111
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

دبئی (28 ستمبر 2025): ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے والی بھارتی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس مسائل کے باعث ان کی شرکت مشکوک ہے۔ پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف ایک اوور کے بعد گراؤنڈ چھوڑنا پڑا۔ اگرچہ بعض رپورٹس کے مطابق وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، لیکن ان کی فٹنس پر اب بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

بھارت کی ممکنہ ٹیم تبدیلیاں

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہائی وولٹیج میچ کے لیے جسپریت بمرا اور شیوم دوبے ٹیم میں واپسی کریں گے، جبکہ فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ آل راؤنڈر ابھیشیک شرما کو بھی مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ میچ کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان بمقابلہ بھارت فائنل

ایشیا کپ کی تاریخ میں 41 سال بعد پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے جیت کے لیے بھرپور تیاری کر لی ہے جبکہ شائقین اس تاریخی مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔