کراچی میں گرمی یا بارش؟ سمندری طوفان بحیرہ عرب کی جانب بڑھنا شروع

0
108
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی (28 ستمبر 2025): سمندری طوفان بحیرہ عرب کی جانب بڑھنے لگا ہے، جس کے اثرات کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں پر پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا نیا طوفانی سسٹم بھارتی ریاست گجرات کے قریب سے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا۔ اس کے نتیجے میں سندھ کے زیریں اور ساحلی اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں طوفانی سسٹم کے باوجود گرمی کی لہر برقرار رہے گی، شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ 30 ستمبر کو دوپہر یا شام کے وقت شہر میں بادل بننے کی توقع ہے۔

بارش کا امکان

موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 29 اور 30 ستمبر کو تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، سجاول اور سانگھڑ میں ہلکی سے درمیانی بارش برس سکتی ہے۔