فرانسیسی صدر کا غزہ آپریشن پر سخت مؤقف – "ناکام جنگ” قرار

0
60
pakalerts.pk
pakalerts.pk

پیرس/نیویارک (19 ستمبر 2025): فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے غزہ میں جاری اسرائیلی آپریشن کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایک مستقل جنگ خطے کے امن کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔

میکرون نے زور دیا کہ تمام مغویوں کی رہائی اولین ترجیح ہے، لیکن اسرائیل کی پالیسی دو ریاستی حل کو ختم کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان کے بقول مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری ایک سیاسی منصوبہ ہے جس کا مقصد "حماس کا خاتمہ نہیں بلکہ فلسطینی ریاست کے امکان کو ختم کرنا” ہے۔


امریکا کا چھٹا ویٹو، جنگ بندی کی قرارداد ناکام

ادھر امریکا نے چھٹی بار ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد مسترد کر دی۔

  • 15 رکنی سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
  • قرارداد میں یرغمالیوں کی فوری رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں تمام رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
  • یہ قرارداد غیر مستقل اراکین پاکستان، پانامہ، الجزائر، جنوبی کوریا، ڈنمارک، سلوانیہ، سیرالیون، صومالیہ، گیانا اور یونان نے پیش کی۔

برطانیہ کی مستقل سفیر باربرا ووڈورڈ نے کہا کہ ان کا ملک اس قرارداد کے حق میں اس لیے کھڑا ہوا تاکہ "غزہ میں انسانی بحران کا فوری حل، یرغمالیوں کی واپسی اور تنازع کے خاتمے کے اقدامات” ممکن بن سکیں۔