یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ، ویڈیو منظر عام پر

0
103
pakalerts.pk
pakalerts.pk

یمن سے اسرائیلی ساحلی شہر ایلات پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ڈرون ایلات میں ایک ہوٹل کے قریب گرا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون ایک عمارت کے قریب آ کر زمین سے ٹکرا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اسرائیل نے بھی یمن میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے جواب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے اسرائیل پر حملے جاری ہیں۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملے کے دوران میزائل دفاعی نظام استعمال کیا گیا، جس کے باعث کئی اسرائیلی طیارے ہدف تک پہنچنے سے پہلے واپس جانے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کا بڑا حصہ ناکام بنایا گیا ہے اور اسرائیل کے خلاف کارروائیاں غزہ کی جنگ ختم ہونے تک جاری رہیں گی۔