ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

0
106
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی: پاکستان میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر کمی کے ساتھ 3643 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

ماہرین کے مطابق سونا ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر افراطِ زر اور سیاسی یا معاشی عدم استحکام کی صورتحال میں اس کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا تھا، جس کے تحت اب مقامی ریٹ عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کیا جاتا ہے۔