وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان سامنے نہیں آیا۔
سورس اردو پوائنٹ




























