کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0
32
pakalerts.pk
pakalerts.pk

بلوچستان کے کئی علاقوں میں رات گئے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا

 کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، بلوچستان کے کئی علاقوں میں رات گئے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو بلوچستان کے ضلع قلات اور مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔ زلزلے کے بعد تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔