آج پاکستان اور بھارت کا میچ مزید سخت ہونے کی پیشگوئی

0
111
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ کو مزید سخت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

کامران اکمل نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ بڑا میچ بیٹنگ اور بولنگ کے بیلنس پر منحصر ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی ٹیم کو گزشتہ میچ کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کے پاس اپنی خامیوں پر کام کرنے کے لیے وقت تھا، اگر ٹیم نے ان پر قابو پالیا تو نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ ان کے مطابق کل کا ماحول مختلف ہوگا اور کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر بھی بھرپور تیار رہنا چاہیے۔