کراچی: بچوں سے زیادتی کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0
59
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی کے علاقے قیوم آباد سے گرفتار کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو مقامی عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ منظور علی کے مطابق ملزم کے خلاف صرف ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ عدالت میں پیشی کے بعد مزید تفتیش کے لیے اسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 2016 سے کمسن بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور اب تک متعدد معصوم بچیوں کو اپنی درندگی کا شکار بنا چکا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس کے قبضے سے ایک یو ایس بی بھی ملی ہے جس میں مزید قابلِ اعتراض ویڈیوز موجود ہیں۔