شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے شرق پور اور نارنگ منڈی کی 3 ملوں پر چھاپے مارے جن کے دوران ساڑھے 17 ہزار بوریاں گندم برآمد کرلی گئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق برآمد کی گئی گندم میں سے 10 ہزار بوریاں پہلے ہی فلور ملوں کو فروخت کی جاچکی ہیں جبکہ باقی گندم بھی سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائے گی۔
ڈی سی کے مطابق گندم کو 3 ہزار روپے فی من کی سرکاری قیمت پر فلور ملوں کو فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ آٹے کی قلت یا ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے۔




























