لاہور: ریس کورس کے علاقے سے شخص کی پوری فیملی اغوا

0
87
pakalerts.pk
pakalerts.pk

لاہور (18 ستمبر 2025): صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ریس کورس میں ایک شہری کی پوری فیملی کو اغوا کر لیا گیا۔ مغویوں میں شہری کی بیوی، 18 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد مختیار نامی شخص نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی اہلیہ زوبیہ، بیٹی آمنہ اور بیٹا نعمان 14 ستمبر کو گھر سے سودا سلف لینے حبیب اللہ روڈ مارکیٹ گئے تھے لیکن اس کے بعد وہ واپس نہیں آئے۔ مسلسل تلاش کے باوجود اہل خانہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ریس کورس پولیس نے مغوی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ محمد مختیار کے مطابق واقعے کو پانچ روز گزر چکے ہیں لیکن پولیس اب تک اس کی فیملی کا کھوج لگانے میں ناکام رہی ہے۔

اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔