چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کیلیے بڑی خبر

0
120
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

نیویارک (20 ستمبر 2025): اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال پر نئی پابندیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے پلیٹ فارم کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

کمپنی کے سی ای او سیم آلٹمین نے کہا کہ نئی پالیسیوں کا مقصد بچوں کو زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے کیونکہ یہ ایک طاقتور ٹیکنالوجی ہے اور نابالغ صارفین کو خصوصی حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

نئی ہدایات کے تحت چیٹ جی پی ٹی اب کم عمر صارفین کے ساتھ کسی بھی قسم کی "فلرٹی” گفتگو نہیں کرے گا اور خودکشی جیسے حساس موضوعات پر بھی انتہائی احتیاط کے ساتھ جواب دے گا۔

اوپن اے آئی نے والدین کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جسے "بلیک آؤٹ آورز” کہا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے لیے مخصوص وقت مقرر کر سکیں گے جس دوران چیٹ جی پی ٹی استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ یہ سہولت پہلے دستیاب نہیں تھی۔