افسوس ہے افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کردیا، شاہد آفریدی

0
83
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی (18 اکتوبر 2025): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانستان کے حالیہ رویے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے افغانوں کو احسان فراموش قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا اور ان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھا۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کے لیے سرحدیں کھولیں اور 40 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دی۔ شاہد آفریدی نے مزید بتایا کہ وہ ذاتی طور پر 350 افغان خاندانوں کی کفالت بھی کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں افغانستان نے پاکستان کے تمام احسانات کو فراموش کر دیا اور سرحدوں پر جارحیت کا مظاہرہ کیا، جس کا پاکستانی افواج نے بھرپور جواب دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ملک ہے، اسے ایسے ملکوں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے جو خود پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں