افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

0
96
pakalerts
pakalerts

وزیر دفاع خواجہ آصف کا انکشاف — پاک افغان معاہدہ خفیہ رہے گا، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی طے

اسلام آباد (21 اکتوبر 2025) — وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ خفیہ ہی رہے گا، تاہم اس میں افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی شامل ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے، غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی اور تجارت سے متعلق نکات پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول مذاکرات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر افغان سرزمین سے دوبارہ دراندازی ہوئی تو جنگ بندی معاہدے کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق، معاہدے کے تحت افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کی حمایت نہ کرنے اور سرحدی استحکام یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ افغان رہنماؤں کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، اصل اہمیت تحریری معاہدے کی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بین الاقوامی بارڈر موجود ہے، جسے کوئی سیاسی بیان بدل نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر اور ترکیہ نے ثالثی کے طور پر اہم کردار ادا کیا، اور دونوں ممالک پاکستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق، یہ معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور دوسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے بعد صورتحال واضح ہوگی