ویزہ اور گروسری اسکیم کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ کراچی سے گرفتار

0
113
pakalerts.pk
pakalerts.pk

کراچی (11 ستمبر 2025): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ویزہ اور گروسری اسکیم کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب کی گئی، جہاں فراڈ گینگ شہریوں کو ٹیلی گرام اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے مختلف "ٹاسک” دے کر لوٹتا تھا۔ ملزمان ابتدائی سرمایہ کاری پر زیادہ منافع اور بیرون ملک ویزوں کا جھانسہ دیتے تھے۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹ کھول رکھا تھا۔ گروہ سادہ لوح افراد سے فیک ویزہ، کمیشن اور گروسری اسکیم کے نام پر بھاری رقوم بٹورتا رہا۔

گرفتار ملزمان میں محمد عمران عرف "باس”، فیصل ظفر سمیت 6 افراد شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں کے نام پر متعدد بینک اکاؤنٹس کھول رکھے تھے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے۔

این سی آئی اے کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔