انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پیشرفت جاری ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان، عظمیٰ خان، اور فواد چوہدری سمیت دیگر افراد کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے اور ان کی عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
آج کی سماعت میں فواد چوہدری اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے آخری بار کے لیے منظور کر لیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
کچھ روز قبل عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں، جن میں مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، اور دیگر شامل ہیں، کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔ عدالت نے ان ملزمان کو 7 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔




























