13 سالہ لڑکے کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ جرمانہ
13 سالہ لڑکے کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق مجرم عرفان عظیم کو قتل کے جرم میں سزائے موت، زیادتی کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔ مجرم نے چھری کے وار سے لڑکے کو قتل کیا تھا۔ یہ مقدمہ مارچ 2023 میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مثر پیروی کی بنیاد پر مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کیس کی پیروی کرنے والی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

































