بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

0
56
pakalerts.pk

بنوں: تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت ریاض شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حالیہ دنوں میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات

اس واقعے سے قبل سپینہ تانگی چشمہ کے علاقے میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران انسدادِ دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

اس سے ایک روز پہلے کوٹ عادل کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا تھا، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار، جن میں ایک افسر بھی شامل تھا، زخمی ہوگئے تھے۔