سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی کا افغان سفارتخانے کا دورہ

0
61
pakalerts
pakalerts

اسلام آباد: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ہوئی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کنڑ ولایت میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

دورے کے موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان آخونزادہ حسین یوسفزئی اور ریاض خان جدون بھی موجود تھے۔