اسلام آباد: ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران ہیلینک ری پبلک، یورپی یونین اور ہنگری کے نامزد سفراء نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق بدھ کے روز اسنادِ سفارت پیش کرنے والوں میں:
- ہیلینک ری پبلک کی نامزد سفیر مسز ایلینی پورچی،
- یورپی یونین کے نامزد سفیر مسٹر ریمونڈاس کاروبالِس،
- اور ہنگری کے نامزد سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا شامل تھے۔
صدر آصف علی زرداری نے نئے سفراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی آمد پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

































